منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

صوبائی دارالحکومت میں تین دن کیلئے ایمر جنسی نافذ موبائل فون سروس معطل، ڈبل سواری پربھی پابندی عائد

datetime 17  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) شہر میں تین دن کے لئے ایمر جنسی نافذ کردی گئی، 8 محرم کے جلوس سے قبل موبائل فون سروس معطل کردی گئی اور تین دن کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، مرکزی جلوس کی گزرگاہ صدر ،ایم اے جناح روڈ پر کھاردر تک کے علاقے کو مکمل سیل کردیا گیا

،سات ہزار سے دکانیں اور مارکیٹوں کو پولیس نے سیل کردیا بلند عمارتوں پر پولیس کمانڈوز اور نشانے باز متعین کردیئے گئے جبکہ شہر کی فضائی نگرانی شروع ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں میں ممکنہ دہشت گردی کے خدشے کا باعث پولیس اور رینجرز کو ہائی الرٹ کرکے شہر میں تین دن کے لئے ایمر جنسی نافذکردی گئی پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی سخت سیکورٹی کے باعث ایم اے جناح روڈ کو نمائش سے کھارادر تک مکمل سیل کردیا گیا جس کے باعث شہر دوحصوں میں تقسیم ہو گیا8 محرم کے جلوس سے قبل صبح سویرے سے شہرمیں موبائل فون سروس معطل کردی گئی پولیس زرائع کے مطابق موبائل فون سروس جلوس کے اختتام تک معطل رہے گی سروس کو جلوس کے قریبی علاقوں میں بند کیا گیا ہے جبکہ رات بارہ بجے کے بعد سے تین دن کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم بزرگوں ،خواتین بچوں اور صحافیوں کو پابندی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے پولیس نے پیر کی شب 8 ، 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر نشتر پارک سے بر آمد ہونے والے مرکزی جلوسوں کے راستوں میں آنے والی سات ہزار سے زائد مارکیٹوں اور دکانوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سرچنگ کے بعد انہیں سیل کر دیا جبکہ ایم اے جناح روڈ اور صدر سمیت جلوس کی گزرگاہوں میں آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو بھی کنٹینرز اور بڑی گاڑیوں سمیت دیگر رکاوٹیں لگا کر سیل کر کے حفاظتی اقدامات کے تحت ان مقامات پر پولیس کی نفری کو بھی تعینات کر دیا گیا ، پولیس کے مطابق افسران و اہلکاروں کو پابند کیا گیا ہے کہ سیل کیے گئے راستوں سے نہ تو کوئی جلوس میں شامل ہو سکے گا اور نہ ہی ان راستوں سے کسی کو باہر جانے کی اجازت دی جائیگی جلوس کی گزر گاہ پر موجود عمارتوں پر پولیس اور رینجرز کے نشانے باز متعین کردئے گئے ہیں جبکہ عمارتوں کے مکینوں کو الکونیوں اور کھڑکیوںسے جھانکنے سے منع کیا ہے جبکہ شہر کی فضائی نگرانی بھی شروع ہوگئی ترجمان کراچی پولیس کے مطابق پولیس محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے مختلف مقامات پر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے08 محرم الحرام کے روز سکیورٹی کیلئے 2938 پولیس افسران و جوان موجود ہیں پولیس کے سینئر افسران سمیت پولیس کے جوان اور خواتین پولیس اہکاروں کی بھاری نفری 08 محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی نگرانی پر مامور ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…