منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

نازیبا ویڈیوز بھیجنے کا الزام، ہائی کورٹ نے تنویر الیاس پر مقدمے کا حکم کالعدم قرار دیدیا

datetime 17  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک شہری کے حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف سے تعلق رکھنے والے آزاد کشمیر اسمبلی کے نو منتخب رکن سردار تنویر الیاس پر نازیبا ویڈیوز بھیجنے اور ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔

عدالتِ عالیہ کی جانب سے ایف آئی اے کو کیس میں انکوائری جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے انکوائری کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کر سکتا ہے۔جسٹس آف پیس عطاء ربانی نے سردار تنویر الیاس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ متنازع ویڈیو سے متعلق الزام سے پیکا 2016ء کا کوئی جرم سر زد نہیں ہوتا، جسٹس آف پیس کو ایف آئی اے کے مقدمات میں براہِ راست مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کا اختیار نہیں، ایف آئی اے کے قانون کے مطابق معاملے کی انکوائری ضروری ہوتی ہے، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ہی ایف آئی آر درج کی جا سکتی ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ ایسے لگتا ہے کہ ایف آئی اے نے ملزم کے حق میں رپورٹ بنائی ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس عدالت نے دیگر مقدمات میں ایف آئی اے کو جو ہدایات دیں ہم ان پر عمل کر رہے ہیں، اس درخواست میں بھی ملزم کے حوالے سے قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائی گئی۔واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے نازیبا ویڈیو بھیجنے پر ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔درخواست گزار نے پی ٹی آئی کے رہنما تنویر الیاس پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔درخواست گزار خواجہ فہیم کی جانب سے کوئی بھی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوا۔درخواست گزار خواجہ فہیم نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ تنویر الیاس نے اپنے نمبر سے مجھے نازیبا ویڈیو بھیجی اور ہراساں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…