اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی کامران خان نے کہا ہے کہ اس بات کا غالب امکان ہے کہ چین افغانستان میں طالبان کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک ہو گا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کامران خان نے کہا ہے کہ غالب امکان ہے چین افغانستان میں طالبان حکومت کو
تسلیم کرے والا پہلا ملک ہو آج چین کی دفتر خارجہ نے باقاعدہ افغانستان پر طالبان کنٹرول کو افغان عوام کی خواہشات کے مطابق قرار دیا ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یاد رہے پر امن افغانستان CPEC کی شہ رگ ہوگا ،چین پاکستان پہلے ہی مشترکہ افغان پالیسی پر گامزن ہیں۔ اس حوالے سے کامران خان کا کہنا تھا کہ یہ بات یقینی ہے پاکستان طالبان کے افغانستان کو تسلیم کرنے کی کسی عالمی دوڑ کو جیتنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا پاکستان فی الحال ’’ ویٹ اینڈ سی ‘‘پالیسی پر عمل کرے گا ۔ جب کابل میں باقاعدہ حکومت تشکیل ہوجائے عالمی ردعمل کو سامنے رکھ کر دوست ممالک سے صلاح مشورے کے بعد فیصلہ ہوگا۔ دوسری جانب سینئر اینکر پرسن و صحافی کامران خان نے کہا ہے کہ اشرف غنی افغانستان کے کل تک بے تاج بادشاہ تھے بوریا بسترا سمیت وہ پہلے ازبکستان پھر دھکا پڑا مسقط پہنچے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی کامران خان نے کہا ہے کہ ’’شہنشاہ ایران کی طرح ٹھکانے کی تلاش! کل تک اشرف غنی افغانستان کے بے تاج بادشاہ تھے اچانک بوریا بستر سمیت فرار ہوگئے پہلے ازبکستان وہاں سے دھکا پڑا مسقط پہنچے وہاں سے بھی رخصت کی درخواست پر امریکہ جانا چاہتے ہیں ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ اشرف غنی نے فرار سے پہلے افغانوں کو دعائیں دیں زندہ باد نعرہ لگایا آگے بڑھ گئے۔ قبل ازیں سینئر اینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ اشرف غنی کی رسوائی رہتی دنیا یاد رہے گی عالمی میڈیا میں چوٹی کی افغان شخصیات انہیں بزدل، دھوکہ باز ، غدار پکار رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی کامران خان نے کہا ے کہ مقبول ترین افغان ٹی وی چینل تولو کے مالک سعد محسنی نے کہا ” اشرف غنی کی قبر پر افغان سو سال تھوکیں گے” ،انکا کہنا تھا کہ یہ کنفرم ہوگیا وہ جاتے ہوئے ساتھ ڈالرز کے 4 سوٹ کیس سمیت فرار ہوئے۔