منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟ سب کو بے صبری سے انتظار

datetime 17  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے شیڈول کا اعلان کردیا جو متحدہ عرب امارات اور عمان میں 17 اکتوبر سے شروع ہوگا اور فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا، پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے جن کے درمیان پہلا میچ 24 اکتوبر کو ہوگا۔پاکستانی ٹیم کے میچز کے شیڈول کے مطابق 24 اکتوبر کو

پاکستان بمقابلہ بھارت دبئی میں ہوگا ، 26 اکتوبر کوپاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ہوگا ، 29 اکتوبر کوپاکستان بمقابلہ افغانستان اور 2 نومبر کوپاکستان بمقابلہ گروپ اے کے راؤنڈ 1 کوالیفائر میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم اور 7 نومبر کوپاکستان بمقابلہ گروپ بی کے راؤنڈ 1 کوالیفائر میں پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم ہوگا ۔پہلے راؤنڈ میں ٹورنامنٹ 17 اکتوبر کو میزبان عمان اور پاپوا نیو گنی کے درمیان راؤنڈ 1 گروپ بی کے مقابلے سے شروع ہوگا، گروپ بی میں دیگر ٹیمیں شام 6 بجے آمنا سامنا کریں گی۔گروپ اے میں آئرلینڈ، نیدرلینڈز، سری لنکا اور نمیبیا پر مشتمل ہے جو اگلے روز ابوظہبی میں ایکشن میں ہوں گے۔راؤنڈ 1 کے میچ 22 اکتوبر تک جاری رہیں گے اور ہر گروپ میں سرفہرست دو ٹیمیں 23 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے سپر 12 مرحلے میں جائیں گی۔ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ، سپر 12 مرحلہ 23، اکتوبر کو ابوظہبی میں شروع ہوگا، گروپ ایک کا مقابلہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا۔

اس کے بعد دبئی میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔پرانے حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا 30 اکتوبر کو دبئی میں آمنا سامنا کریں گے۔گروپ کا اختتام 6 نومبر کو آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ابوظہبی اور انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان شارجہ میں ہونے والے میچز سے ہوگا۔گروپ 2 کا آغاز بھارت اور پاکستان کے درمیان

24 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا،اس کے بعد پاکستان 26 اکتوبر کو شارجہ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گا، افغانستان کا پہلا میچ 25 اکتوبر کو شارجہ میں ہوگا۔یہ گروپ 8 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا جب بھارت گروپ اے سے دوسرے نمبر پر آنے والے راؤنڈ 1 کوالیفائر سے مقابلہ کرے گا۔پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو ابوظہبی میں ہوگا اور دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد ٹورنامنٹ کا آخری تصادم 14 نومبر، اتوار کو دبئی میں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…