کابل (آن لائن) افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح کے ملک سے فرار ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ افغان میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ افغانستان کے
نائب صدر امراللہ صالح کابل سے فرار ہو گئے ہیں، امراللہ صالح گزشتہ رات تاجکستان چلے گئے ہیں اور وہاں سے ویڈیو پیغام میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے تاہم افغان حکومت کی طرف سے امراللہ صالح سے متعلق اطلاعات کی تصدیق نہیں کی گئی۔اس سے پہلے افغانستان کے وزیر خزانہ بھی ملک چھوڑ گئے ہیں، افغانستان کے قائم مقام وزیر خزامہ خالد پائندہ عہدے سے مستعفی ہو گئے اور بعض ذرائع کے مطابق انہوں نے ملک بھی چھوڑ دیا ہے، وزارت خزانہ کے ترجمان محمد رفیع تابے کے مطابق طالبان کی افغان سر زمین پر قبضے میں تیزی اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر خالد پائندہ عہدے سے مستفعی ہوئے، ملک چھوڑنے کے حوالے سے کہا گیاکہ استفعیٰ دینے والے خالد نے ملک اپنی بیمار اہلیہ کے علاج کے لیے چھوڑا کیوں کہ انہیں بیرون ملک علاج کے لیے لے کر جانا وقت کی اہم ضرورت تھی۔