پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

یورپ میں بدترین گرمی کے ریکارڈ ٹوٹنے لگے‎ درجہ حرارت 48.8ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

datetime 13  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم (آن لائن) یورپ میں گذشتہ روز تاریخ کا گرم ترین دن اٹلی میں ریکارڈ کیا گیا جہاں کا درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈسے اوپرچلا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپ کی تاریخ کا گرم ترین دن اٹلی کے جزیرے سسلی میں ریکارڈ کیا گیا اس سے قبل

یورپ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 1978 میں ایتھنز میں 47.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اٹلی کے موسمیاتی معلومات کی سروس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے سیراکیوز شہر میں گرمی کی شدت سب سے زیادہ 48.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔ یہ شہر جزیرے کے جنوبی مشرقی ساحل پر واقع ہے۔گرمی کی شدت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے باعث جنگلات کے مختلف حصوں میں آگ لگنے کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔اٹلی کے شہر سیراکوس کے میئر نے اس بارے میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گرمی کی بڑھتی شدت نے ہمیں پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے اور اس وقت ہم مکمل طور پر ایمرجنسی کی صورتحال میں ہیں۔اٹلی کی وزارت صحت نے شدید گرمی کے باعث مختلف علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔فائر فائٹر حکام نے بتایا کہ وہ سسلی اور کلابریہ میں آگ لگنے کے 3 ہزار سے زائد واقعات سامنے آچکے ہیں۔یونانی حکام نے بھی اپنے شہریوں کو شدید گرمی کے باعث غیر ضروری سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ یونان میں بھی درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو رہا ہے۔اسپین اور پرتگال میں بھی گرمی کی شدت بڑھنے اور ہیٹ ویو کا خطرہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…