جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

طویل بندش کے باوجود پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافہ، والدین کو بھاری چالان بھجوائے جانے لگے

datetime 12  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پرائیویٹ سکولوں نے ایک بار پھر خاموشی سے ماہانہ فیسوں میں اضافے کیساتھ ساتھ سالانہ فیسوں کے نام پر بھاری رقوم کے چالان بچوں کے والدین کو بھجوانا شروع کردیئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ سکولوں نے ایک بار پھر خاموشی سے ماہانہ فیسوں میں اضافے کیساتھ ساتھ سالانہ فیسوں کے نام پر بھاری رقوم کے چالان بچوں کے والدین کو بھجوانا شروع کردیئے ہیں۔

یہ سلسلہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے جاری ہے لیکن جولائی کے آخر اور اگست کی ابتداء میں جبکہ سکول لگ بھگ ڈیڑھ ماہ سے مکمل طور پر بند ہیں یہ سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔اس حوالے سے والدین نے کہا ہے کہ بجائے اس کے کہ فیسوں میں عدالتوں کی جانب سے گزشتہ برس دی گئی رعایت کو بحال کیا جاتا، سکولوں کی انتظامیہ نے نہایت چالاکی سے نہ صرف فیسوں میں اضافہ شروع کردیا ہے بلکہ سالانہ فیسوں کے نام پر بھی بھاری رقوم کی جبری وصولی شروع کردی ہے۔حالانکہ گزشتہ ڈیڑھ برس کے دوران (کورونا وائرس کی ابتدا یعنی مارچ 2020)سے اب تک سکول بمشکل چھ ماہ کھلے ہیں اور اس پورے عرصے کے دوران بچوں نے یا تو تعطیلات گزاری ہے یا پھر آن لائن کلاسیں گھروں پر لی ہیںجس کے باعث والدین کو تو بجلی کے بھاری بلز، انٹرنیٹ اخراجات، موبائل فون، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور دیگر متعلقہ اشیا کی خریداری کی مد میں بھاری اخراجات برداشت کرنے پڑے ہیں، جبکہ اسکولوں کو مرمت، بجلی کے بلز، ٹرانسپورٹ، فیول، تنخواہوں سمیت دیگر اخراجات میں کافی بچت ہوئی ہے۔لیکن اس کے باوجود ماہانہ فیسوں میں من مانا اضافہ اور سالانہ فیس کے نام پر رقوم کی طلبی سمجھ سے بالاتر ہے۔ والدین نے صوبائی اور وفاقی محکمہ تعلیم اور اعلی عدلیہ سے فوری نوٹس لینے اور وصول کی گئی اضافی فیس واپس دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…