جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

یورپ میں تاریخ کا گرم ترین دن اٹلی میں ریکارڈ جنگلات کے مختلف حصوں میں آگ لگ گئی

datetime 12  اگست‬‮  2021 |

روم (آن لائن) یورپ میں گذشتہ روز تاریخ کا گرم ترین دن اٹلی میں ریکارڈ کیا گیا جہاں کا درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپ کی تاریخ کا گرم ترین دن اٹلی کے جزیرے سسلی میں ریکارڈ کیا گیا اس سے قبل یورپ میں

سب سے زیادہ درجہ حرارت 1978 میں ایتھنز میں 47.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اٹلی کے موسمیاتی معلومات کی سروس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے سیراکیوز شہر میں گرمی کی شدت سب سے زیادہ 48.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔ یہ شہر جزیرے کے جنوبی مشرقی ساحل پر واقع ہے۔گرمی کی شدت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے باعث جنگلات کے مختلف حصوں میں آگ لگنے کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔اٹلی کے شہر سیراکوس کے میئر نے اس بارے میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گرمی کی بڑھتی شدت نے ہمیں پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے اور اس وقت ہم مکمل طور پر ایمرجنسی کی صورتحال میں ہیں۔اٹلی کی وزارت صحت نے شدید گرمی کے باعث مختلف علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔فائر فائٹر حکام نے بتایا کہ وہ سسلی اور کلابریہ میں آگ لگنے کے 3 ہزار سے زائد واقعات سامنے آچکے ہیں۔یونانی حکام نے بھی اپنے شہریوں کو شدید گرمی کے باعث غیر ضروری سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ یونان میں بھی درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو رہا ہے۔اسپین اور پرتگال میں بھی گرمی کی شدت بڑھنے اور ہیٹ ویو کا خطرہ ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…