جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستانی آم کے ذائقے اور خوشبونے اسے منفرد بنا دیا،چین میں پاکستانی آم کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ

datetime 8  اگست‬‮  2021 |

شنگھائی (این این آئی)چین میں پاکستانی آم کی مقبولیت میں اضافہ دیکھاگیا۔شنگھائی میں پاکستانی قونصل جنرل حسین حیدر نے رواں ہفتے میں پاکستانی آم کی مقبولیت میں اضافے کے لئے شنگھائی کے مرکزی کاروباری ضلع ہانگ چھیاؤ کا خصوصی دورہ کیا جسے دریائے یانگسی کے ڈیلٹاکا دل کہا جاتا ہے۔حسین حیدر نے کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کا آم پیدا ہوتا ہے جو 100 سے زائد ممالک اور علاقوں کو برآمد کیا جاتا ہے۔

منفرد معیار کی مٹی، درجہ حرارت اور آم اگانے کی ایک طویل تاریخ نے پاکستانی آم کے ذائقے اور خوشبو کو منفرد بنا دیا ہے۔ پاکستان میں اسے پھلوں کا بادشاہ سمجھا جاتا ہے۔ہانگ چھیاؤ امپورٹ کموڈیٹیز نمائش و تجارت مرکز میں ایک خصوصی پروموشن سیشن کا انعقاد کرتے ہوئے حسین حیدر نے کہا کہ آم صرف ایک پھل نہیں بلکہ پاکستان کی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے۔ گرمیوں کے موسم میں جب لوگ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے ملتے ہیں تو وہ انہیں آم کا تحفہ دیتے ہیں۔ پاکستانی آم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید میٹھا کرے گا اور چینی صارف مارکیٹ میں مقبولیت حاصل کرے گا۔ایک مقامی صارف وانگ جوآن نے شنگھائی کے ہمسائیہ صوبے جیانگسو میں اپنے خاندان کے لئے چونسہ آم کا فوری آن لائن آرڈر دیتے ہوئے کہا کہ چونسہ آم انتہائی میٹھا اور منفرد خوشبو کاحامل ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ میرے خاندان کے افراد بھی اسے کھائیں۔حسین حیدر نے بتایا کہ چونسہ آم پاکستان میں پائی جانے والی اس پھل کی تمام اقسام میں سب سے زیادہ مشہور ہے، جو باقی اقسام کے مقابلے میں زیادہ خوشبودار، زیادہ میٹھا، پتلے چھلکے کے ساتھ سائز میں چھوٹا ہوتا ہے تاہم نقل و حمل کی دشواریوں کی وجہ سے، پاکستانی آم اب بھی دریائے یانگسی کے ڈیلٹا کے علاقے کے رہائشیوں کے لئے ایک نئی چیز ہے۔حسین حیدر نے بتایا کہ آم کے پکنے کا موسم جون سے اگست تک ہوتا ہے،

اس لئے پاکستانی آموں کی ہر سال نومبر میں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کے 6 روزہ ایونٹ میں نمائش کرنا مشکل ہے۔ لیکن اس کے باوجود ہانگ چھیاؤامپورٹ کموڈیٹیز نمائش و تجارت مرکز کے تعاون سے ایکسپو کے 6 +365 دن کے غیر محدود مدت کی نمائش اور تجارتی ڈسپلے کی سہولت سے پاکستانی

آم سی آئی آئی ای کی اس خصوصیت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ہانگ چھیاو امپورٹ کموڈیٹیز نمائش و تجارتی مرکز سے منسلک ژو جنگ نے کہا کہ شنگھائی اور جیانگسو کے قریبی شہر سوزہو میں بیک وقت پروموشن سیشن منعقد کرنے سے پاکستانی آم علاقے کے گھرانوں تک اپنے سفر میں تیزی لائیں گے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…