اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بابو سر ٹاپ پر حادثہ،ڈپٹی کمشنر دیامر کی بروقت کارروائی، 4 بچوں کی زندگیاں بچا لیں‎

datetime 8  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بابو سر ٹاپ پر حادثہ،ڈپٹی کمشنر دیامر کی بروقت کارروائی، 4 بچوں کی زندگیاں بچا لیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے سیاح خاندان بابو سر ٹاپ سے واپس ناراں کیلئے جارہا تھا والدین بچوں کو گرم کپڑے دلوانے کیلئے

کار سے نیچے اتر اور بچوں کو گاڑی میں ہی چھوڑ دیا ۔ گاڑی میں موجود بچوں نے کار کی ہینڈ بریک اور گئیر کو چھیڑ دیا جس کی وجہ سے کار گہری کھائی کی طرف چلنا شروع ہو گئی ۔ والدین نے جب دیکھا کہ گاڑی تیز کیساتھ گہری کھائی کی طرف بڑھ رہی ہے تو وہ خوف سے چلانے لگے، وہاں موجود مقامی افراد اور دیگر سیاحو ں کی جانب سے مدد کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق بچے شدید زخمی ہو گئےبچوں کو فوری طور پر 1122پر ریجنل ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ڈپٹی کمشنر دیامر سعد بن اسد چلاس اسپتال پہنچے اور بہتر طبی امداد کیلئے بچوں کو فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے گلگت کے اسپتال منتقل کیا ۔ ڈی سی سعد نے بروقت اقدام سے انسانی خدمت کی بہترین مثال قائم کر دی ۔ ڈپٹی کمشنر کے بروقت اقدام نے انسانی خدمت کی بہتر مثال قائم کردی، جبکہ بچوں کی حالت اب ٹھیک ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈی سی سعد کے اقدام کی بھر پور تعریف کی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…