اسلام آباد (این این آئی)نور مقدم کیس میں پیش رفت،وفاقی پولیس نے تھراپی سینٹر کے امجد نامی ملازم کو گرفتار کر لیا،امجد نور مقدم قتل کے روز تھراپی سینٹر سے آنے والی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچا تھا، امجد کو واقعہ کے روز ملزم ظاہر جعفر نے زخمی کیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق امجد کو تفتیش میں شامل کرنے کے لیے گرفتار کیا گیا۔