لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر پارلیمنٹرینز نے پارٹی قائد نوازشریف کو مشورہ دیا ہے کہ آزادکشمیر اور سیالکوٹ میں شکست کے بعد بھی پالیسی نہ بدلی تو پارٹی بکھر جائے گی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی کے سینئر پارلیمنٹرینز نے کہا ہے کہ 4 ماہ کا وقت ہے،دسمبر سے پہلے شہبازشریف کی مفاہمتی پالیسی کو اپنانا ہوگا۔ایک سابق وزیر نے بتایا کہ نوازشریف اس وقت صرف مریم کی سیاست کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کے ساتھ ساتھ کچھ اور سینئرپارٹی رہنما بھی نوازشریف کو یہی کہہ رہے ہیں کہ ابھی شہبازشریف کو آگے لائیں اوربعد میں مریم نواز کیلئے مواقع موجود ہوں گے۔(ن) لیگ کی اکثریت کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی پالیسی سے ہی پارٹی بکھرنے سے بچ سکتی ہے۔