جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

عرب پارلیمنٹ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیلئے بڑا اعزاز

datetime 4  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) وزیراعظم عمران خان نے عرب پارلیمنٹ کے سربراہ کی جانب سے خطاب کی دعوت قبول کرلی، عمران خان عرب پارلیمنٹ سے خطاب کرنیوالے پہلے غیرعرب سربراہ ہوں گے۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل و نمائندہ

خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل عسومی اور ان کے وفد نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو عرب پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت دی ہے ۔ گذشتہ روز ملاقات میں عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل عسومی اور ان کے وفد نے وزیر اعظم عمران خان کو عرب پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت دی، جس کو وزیر اعظم عمران خان نے قبول کیا ہے ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ، سوچ اور فکر ہے کہ عرب اسلامی ممالک کے درمیان قربتیں بڑھیں اور نفرتیں ختم ہوں ۔ پاکستان اور تمام بلاد اسلامیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہو ا جس کی عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل عسومی نے نہ صرف تائید کی بلکہ عمران خان کے موقف کو بھرپور سراہاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی بلاد اسلامیہ اور بلاد عرب کے حوالے سے کامیاب ہے ، پاکستان کے عراق ، کویت ، سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات سمیت تمام عرب ممالک سے بہترین تعلقات ہیں اور مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ہندوستان پاکستان اور عرب اسلامی ممالک کے درمیان دوریاں پیدا کرنے میں ناکام ہوا ہے۔دریں اثنا ء چیئرمین پاکستان علما کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل عسومی سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور عرب پارلیمنٹ اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل عسومی اور ان کے وفد نے پاکستان علما کونسل اور حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی اسلام اور مسلمانوں بالخصوص انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف خدمات کو سراہا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…