ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

ہجرت کر کے بھارت جانے والا خاندان ظلم وبربریت کا شکار ہوگیا

datetime 4  اگست‬‮  2021 |

سانگھڑ (این این آئی) سانگھڑ سے ہجرت کر کے بھارت جانے والا خاندان ظلم وبربریت کا شکار ہوگیا۔متاثرہ خاندان کو سبز باغ دکھا کر پہلے سے مقیم رشتہ داروں نے بھارت بلایا اور پھر ایجنسیوں اور پولیس کے زریعے تشدد اور ظلم شروع کردیا ۔ڈونگریا بھیل کی پریس کانفرنس

تفصیلات کے مطابق سے تین سال قبل سانگھڑ سے تعلق رکھنے والے بارہ افراد ہجرت کر کے بھارت کے صوبہ راجستان پہنچیبھارت پہنچنے والا خاندان جس میں مرد خواتین اور بچے شامل تھیاس سلسلے میں متاثرہ خاندان کے سربراہ ڈونگریا بھیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا خاندان سانگھڑ میں مقیم تھا میرے رشتہ داروں نے دھوکہ کرتے ہوئے میرے بیٹوں بہو اور چھوٹی بچیوں کو سبزباغ دیکھا کر بھارت بلوایاانھوں نے کہا میرا خاندان اس وقت بھارت کے صوبہ راجستھان کے ضلع جارول کے تعلقہ سانچور کے گاں دھانڑتا میں پھسے ہوئے ہیں انھوں کہا نے میرے خاندان میں میرا بیٹا تلوک چند، کیول، دلیپ، دوبہو چرمی، اوشا، کاجل اور دیگر کمسن بچے اور بچیاں شامل ہیں ہندو ڈونگریا بھیل نے کہا ہماری بھارت میں چار بلاک زمین تھی میرے خاندان کے لوگوں نے ہمیں زمین دینے کے بھانے سے دھوکہ کرتے ہوئے بلایا اور بھارتی پولیس اور ایجنسیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہندو ڈونگریا بھیل نے بھارت کا سفاک چہرہ بینقاب کرتے ہوئے کہا اس وقت میرے خاندان پر میرے رشتہ دار بھارتی ایجنسی آر ایس ایس اور پولیس ظلم و ستم کر رہی ہے تمام جمع پونجی چھین لی گئی ہے خواتین اور بچوں کوتشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہیسانچور پولیس تھانے بلا کر تزلیل کرتی ہے ہندو ڈونگریا بھیل نے مبینہ الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خاندان کو بھارت میں قتل کردیا جائے گا انھوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے خاندان کو واپس بلانے میں مدد کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…