لاہور( این این آئی)رنگ روڈ راولپنڈی سکینڈل میں گرفتار سینئر بیورو کریٹ کیپٹن (ر) محمد محمود نے اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کر دی ،عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 6اگست تک ملتوی کر دی ۔ کیپٹن (ر) محمد محمود کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایاجارہا ہے ، بہترین کارکردگی پر حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ، ایک روپے کی کرپشن نہیں کی۔ استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔ عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 6اگست تک ملتوی کر دی۔