جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

آئی سی سی نے کشمیر پریمئر لیگ کو منظور نہ کرنے کی بھارتی کرکٹ بورڈ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

datetime 3  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی( این این آئی)انٹرنیشل کرکٹ کونسل نے کشمیر پریمئر لیگ کو منظور نہ کرنے کی بھارتی کرکٹ بورڈ کی درخواست مسترد کردی۔بی سی سی آئی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے

درمیان گزشتہ ہفتے اس وقت لفظی تکرار اور الزامات کا تبادلہ ہوا تھا جب یہ بات سامنے آئی تھی کہ بھارتی حکام غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل 2021 میں شرکت سے روک رہے ہیں۔پی سی بی کی جانب سے معاملہ آئی سی سی کے ساتھ اٹھائے جانے کا عندیہ دینے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی سے لیگ کو منظور نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔بی سی سی آئی کے خط میں کشمیر کی حیثیت کو متنازعہ قرار دیا گیا تھا اور سوال کیا گیا تھا کہ کیا ایسے خطے میں میچز کھیلے جاسکتے ہیں جس کے حوالے سے دو ممالک کے درمیان تنازع چل رہا ہو۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رابطہ کیے جانے پر آئی سی سی کے ترجمان نے کہا کہ غیر بین الاقوامی کرکٹ ہمارا دائرہ اختیار نہیں ہے اس لیے ہم اس میں ملوث نہیں ہو سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…