اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

لاہور،اورنج ٹرین کا سفر کرنیوالی چار بچیاں مبینہ طور پر اغوا

datetime 3  اگست‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)تھانہ ہنجر وال کی حدود سے پر اسرار طو رپر لا پتہ ہونے والی چا ر لڑکیوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا ، پولیس نے 30جولائی کی رات گیارہ بجے تک لڑکیوں کے ساتھ رہنے والے محلے دار عمر اور رکشہ ڈرائیور ارسلان کو حراست میں لے کے

تحقیقات کا آغاز کر دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ہنجروال کی حدود سے پر اسرار طو رپر لا پتہ ہونے والی چار لڑکیوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا ۔ 10سالہ انعم،11سالہ کنیزہ محلے دار عائشہ اور ثمرین کے ساتھ اورنج لائن ٹرین کی سیر کا کہہ کر گھر سے نکلی تھیں لیکن رات گئے تک واپس نہ آنے پر اہل خانہ نے اغواء کا مقدمہ درج کرادیا ۔ پولیس کے مطابق لڑکیوں کو رکشہ ڈرائیور ارسلان نے 30جولائی کی رات ای ایم ای سوسائٹی کے قریب چھوڑا جبکہ رات 11بجے تک محلے دار ارسلان بھی لڑکیوں کے ساتھ تھاجو اپنے گھر واپس آ گیا ۔ پولیس نے محلے دار اور رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چار بچیوں کے مبینہ اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے حکم ویا ہے کہ بچیوں کی بحفاظت بازیابی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے او راس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…