جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں طوفان اورتیز بارش کاامکان

datetime 1  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں طوفان اورتیز بارش کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارش اور تیز ہوائیں چلیں گی، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، چترال،بونیر ،سوات ، دیر، کوہستان، بونیر، شانگلہ میں بارش کا امکان ہے نوشہرہ ،پشاور ،چارسدہ، کرم میں بھی بارش ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ

بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی آسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبے میں سب سے زیادہ بارش کاکول میں 44 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہیجبکہ مالم جبہ 22، پاڑہ چنار 17، کالام 7، بالاکوٹ 5، دیر بالا میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ صوبے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت پشاور میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 34، بنوں 33، چترال 33، سیدو شریف میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔ دوسری جانب بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، شدید بارشوں سے گھر بہہ گئے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، مون سون سیزن میں اموات کی تعداد 230 سے تجاوز کرگئی ہے۔راجستھان میں ریڈ الرٹ جبکہ دہلی میں اورنج الرٹ جاری کردیا گیا،ادھرماہرین نے کہاہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جون سے ستمبر تک مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں جاری شدید بارشوں کے سبب کرنٹ لگنے اور گھر گرنے سے متعدد افراد ہلاک ہوئے۔جھاڑ کھنڈ میں پانچ دن سے جاری شدید بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ریاست مہاراشٹرا میں مون سون بارشوں سے کم از کم 200 افراد ہلاک ہوئیں۔ہماچل پردیش میں سات افراد لینڈ

سلائیڈنگ سے ہلاک ہوئے۔بھارتی محکمہ موسمیات نے دہلی، اترپردیش، ہریانہ اور راجستھان میں طوفانی بارش کی پیشگوئی کردی۔راجستھان میں ریڈ الرٹ جبکہ دہلی میں اورنج الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ادھرماہرین کا کہناتھا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جون سے ستمبر تک مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…