اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نور مقدم کیس میں ملزم ظاہر جعفر نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے خاتون کو قتل کرنے کی وجوہات بارے پولیس کو آگاہ کر دیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق ظاہر جعفر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ نور مقدم میرے ساتھ بے وفائی کر رہی تھی جس کا مجھے دکھ تھا، جب مجھے اس کا علم ہوا تو میں نے اسے روکا لیکن وہ نہیں مانی۔ نور مقدم کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے اس نے کہا کہ میرے لئے بے وفائی ناقابل برداشت تھی، نور مقدم کو دھوکہ دینے پر قتل کیا۔