اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

تنخواہ دار طبقے سمیت کاروباری حضرات کیلئے اہم خبرآگئی

datetime 27  جولائی  2021 |

لاہور (این این آئی )تنخواہ دار طبقے، ایسوسی ایشن آف پرسنز اور کاروبار ی حضرات نے جرمانے سے بچنا ہے تو تیس ستمبر تک گوشوارے جمع کروادیں،،ایف بی آر نے ریجنل ٹیکس دفاترکوتشہیری مہم چلانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے

تنخواہ دار ملازمین ،اے او پیز اور کاروباری طبقہ کے لئے الگ الگ گوشوارہ فارمزاپلوڈ کردیئے، ٹیکس گوشوارے ایف بی آر کی آن لائن ویب پورٹل یا ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے بھی جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ایف بی آر نے تمام ریجنل ٹیکس دفاترکو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے لئے بھرپور تشہیری مہم چلانے ، تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں کو ملازمین کے گوشوارے جمع کروانے کے لئییاددہانی کروانے کی بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے آئندہ نئے مالی سال میں اپنے زرائع آمدن بڑھانے کے لیے عوام سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کا نیا ہدف مقرر کیا ہے، جس میں رواں سال کی نسبت 56 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق رواں سال پراپرٹی ٹیکس پر مجموعی ہدف 14 ارب 66 کروڑ روپے تھا اور مالی سال 19ـ20 میں یہ ہدف 1 ارب 81 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔دستاویزات کے مطابق اب نئے مالی سال میں شہریوں سے 8 ارب 32 کروڑ روپے کا اضافی ٹیکس وصول ہوگا۔ پراپرٹی ٹیکس براہ راست پراپرٹی مالکان سے وصول کیا جائے گا، جس میں گھریلو اور کمرشل صارفین شامل ہوں گے۔یہ ٹیکس وصولی محکمہ ایکسائز پنجاب اور بورڈ آف ریونیو کرے گا، جس کے لیے شہریوں کو نئے سال کا آغاز ہوتے ہی نوٹسز بھیجنا شروع کرے گی۔محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ فی ہونٹ کے حساب سے پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہیں کیا بلکہ پراپرٹی ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والے پراپرٹی مالکان کو اس فہرست میں شامل کرکے ہدف حاصل کیا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…