ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

علی سدپارہ سمیت تینوں لاپتہ کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں‎‎

datetime 27  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت (این این آئی)قومی ہیرو اور کے ٹو پہاڑی سر کرنے کے دوران لاپتہ ہونے والے کوہِ پیما محمد علی سدپارہ کی لاش مل گئی۔ وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان کے مطابق

محمد علی سدپارہ سمیت 3 کوہ پیماؤں کی لاشیں ملی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ساجد سدپارہ اور ان کے ساتھ موجود کوہِ پیما نے لاشوں کا پتا چلایا۔وزیراطلاعات گلگت بلتستان نے کہاکہ جلد تینوں کوہ پیما کی لاشوں تک پہنچ جائیں گے، تین کوہ پیماؤں کی لاشیں بوٹل نیک بیس کیمپ سے ملی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ابھی ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر اسٹینڈ بائی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کہ لاشوں کے کپڑوں سے لگتا ہے کہ ایک لاش جان اسنوری کی ہوسکتی ہے۔دوسری جانب کوہِ پیماؤں کے لیے پہاڑیوں کی مہم جوئی کے انتظامات کرنے والی کمپنی الپائن ایڈوینچر گائیڈز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کی لاش کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔ اس پیغام میں کمپنی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ محمد علی سدپارہ کی لاش کے 2 کی پہاڑی کے بوٹل نیک مقام سے 300 میٹرو دور ملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کیمپ نمبر 4 کے پاس 300 میٹر نیچے دو لاشیں ملی ہیں۔ خیال رہے کہ رواں سال فروری کے دوران کے ٹو پر موسم کی خرابی کے باعث محمدعلی سدپارہ سمیت 2 کوہ پیما لاپتہ ہوگئے تھے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…