اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

شہر ی غیر ضروری باہر نہ نکلیں،صوبائی دارالحکومت میں شام 6 کے بعد مکمل پابندی کا حکم جاری کر دیا گیا

datetime 27  جولائی  2021 |

کراچی ( آن لائن )کورونا کیسز میں اضافے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں شام 6 بجے کے بعد مکمل پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ کراچی میں شام 6 بجے کے بعد مکمل پابندی لگائی جائے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں شام میں کوئی غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلے، پتا چلا ہے کہ ٹیوشن سینٹرز چل رہے ہیں لہٰذا شہر میں تمام ٹیوشن سینٹرز کو فوری بند کرایا جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دوبارہ جمعہ کے دن کورونا صورتحال کا جائزہ لیں گے اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مزید اقدامات کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب اور اویس شاہ پر مشتمل کمیٹی قائم کردی جو تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کرکے صورتحال سے آگاہ کرے گی جب کہ کمیٹی سیاسی جماعتوں سے بھی بات کرے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کووڈ کی صورتحال پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافے کے بعد حکومت نے صبح 6 سے شام 6 تک کاروبار کے اوقات مقرر کیے ہیں جب کہ شادی بیاہ سمیت دیگر تقریبات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…