ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

ہمیں اپنا ملک چلانے کیلئے آپ جیسے لوگوں کی ضرورت نہیں، اداکارہ مریم نفیس وفاقی وزیر علی گنڈاپور کے بیان پر سیخ پا

datetime 26  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)معروف اداکارہ و ماڈل مریم نفیس نے وفاقی وزیر برائے کشمیر امور علی امین گنڈا پور کے مریم نواز سے متعلق دیے گئے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔مریم نفیس نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور لکھا کہ میں نے اس لیے پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیا تھا، ہم خواتین اس لیے اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہیں کیونکہ دنیا میں آپ جیسے مرد موجود ہیں، آپ کیسے ایک عورت سے اس طرح بات کر سکتے ہیں۔ادکارہ نے مزید کہا کہ تمیز کے دائرے میں رہ کر تنقید کریں، آپ کو معافی مانگنی چاہیے یا پھر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں، ہمیں اپنا ملک چلانے کیلئے آپ جیسے لوگوں کی ضرورت نہیں ہے۔اداکارہ نے اپنی ایک اور اسٹوری میں کہا کہ تنقید تمیز سے بھی کی جاسکتی تھی، مجھے علی امین گنڈاپور نے بہت مایوس کیا کیونکہ میں سمجھتی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف دوسری پارٹیوں سے مختلف ہے، مجھے لگتا تھا یہ لوگ پڑھے لکھے اور تمیزدار لوگ ہیں۔خیال رہے کہ علی امین گنڈا پور نے آزاد کشمیر انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر ذاتی حملے کیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…