لندن(این این آئی ) اسرائیل کے جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے سوفٹ وئیر پیگاسس کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہاگیاکہ دنیا کے چودہ ممالک کے سربراہان کے نام جاسوسی کے لیے منتخب کیے گئے ۔ اس فہرست میں وزیراعظم عمران خان اور لبنان کے سعد الحریری کے نمبرز بھی شامل رہے ۔عمران خان کا نمبر بھارت نے بطور پرسن آف انٹرسٹ کے لیے منتخب کیا ۔فہرست میں شامل دیگر افراد فرانس، جنوبی افریقا ، مراکش کے صدرو شامل ہیں ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کو 50 ہزار سے زائد فون نمبرز پر مشتمل ڈیٹا ریکارڈ تک رسائی ملی ۔ رپورٹ کے مطابق 34 ممالک کے600 سے زائد حکومتی عہدیداروں اور سیاست دانوں کی اسرائیلی سوفٹ وئیر سے جاسوسی کی گئی ۔