اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

نوکری نہ ملنے پر خاتون ڈاکٹر نے موٹرسائیکل پر چلتی پھرتی فارمیسی بنا ڈالی، کہانی جان کر آپ بھی ہمت کو داد دیں گے

datetime 26  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نوکری نہیں ملی تو کوئی بات نہیں ، کراچی کی باہمت خاتون نے موٹر سائیکل پر چلتی پھرتی فارمیسی بنا لی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ثناءاحسان جو گزشتہ پانچ سال سے فارمیسی کے شعبے سے منسلک ہیں، ان کے پاس فارمیسی کھولنے کے لیے سرمایہ نہیں تھا اور ملازمت بھی جب نہ مل سکی تو انہوں نے موٹرسائیکل پر ہی موبائل فارمیسی کھول لی۔رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر کی رہائشی فارماسسٹ ڈاکٹرثناءاحسان کو ان کے والد نے کچھ پیسے دیئے اور کچھ انہوں نے خود رقم جمع کر رکھی تھی۔ انہوں نے موبائل فارمیسی کے لیے گھر میں موجود موٹرسائیکل چلانی سیکھی، ایک بورڈ پرنٹ کرایا اور کراچی کی سڑکوں پر یہ موبائل فارمیسی لے کر نکل پڑیں۔ ڈاکٹر ثناء نے کہا ہے کہ مجھے لوگون کی جانب سے کافی مثبت ردعمل ملا ہے، تاہم خاتون ہونے کی وجہ سے ہراسگی کے کئی واقعات بھی پیش آتے رہتے ہیںلیکن میں بھی ڈٹ کر کھڑی ہوں اور حالات کا مقابلہ کروں گی ۔ انکا فون نمبر بورڈ پر بھی درج ہے جس پر کال کر دوائیاں سمیت دیگر آلات بھی منگوائے جا سکتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…