منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں سمیت خطے بھر کو سمندر تک رسائی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، عمران خان

datetime 26  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی بندرگاہیں سی پیک کے ذریعے اہم تجارتی راستوں کی بنیاد رکھیں گی،پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں سمیت خطے بھر کو سمندر تک رسائی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق

وزیرِ اعظم عمران خان سے مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے ملاقات کی اور وزیرِ اعظم کو ازبکستان دورے کے بعد باہمی تعاون و تجارت کے معاہدوں پر پیش رفت اور سرمایہ کاروں کی طرف سے مثبت نتائج کی پیش گوئی سے آگاہ کیا۔مشیرتجارت نے وزیرِ اعظم کو باقی وسطی ایشیائی ریاستوں، بالخصوص تاجکستان کے متوقع دورے کی حکمتِ عملی اور اس سے سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے حاصل ہونے والے نتائج سے بھی آگاہ کیا، اور رواں ہفتے سرمایہ کاری بورڈ کے اجلاس اور رواں ماہ مختلف چیمبرز آف کامرس کے متوقع اجلاس اور اس کی حکمتِ اعملی پر بھی بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے وسطی ایشیائی ریاستوں سے تجارتی تعلقات کے استحکام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بشمول ان ریاستوں کے خطے بھر کو سمندر تک رسائی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، مستقبل قریب میں پاکستان کی بندرگاہیں سی پیک کے ذریعے اہم تجارتی راستوں کی بنیاد رکھیں گی۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کی تاریخ میں پہلی دفعہ وسطی ایشیائی ریاستوں سے تجارتی تعلقات بڑھانے کو ترجیح دینے کی کوششوں کو سراہا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…