بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

آنیوالی نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑ کر جائینگے

datetime 26  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ سے بچنے کے لیے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گے۔ہر پاکستانی بھی ایک ایک درخت لگائے تو بہت بڑا انقلاب ہو گا۔وزیر اعظم عمران خان نے 10 ملین شجرکاری مہم کی تقریب سے

خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آلودگی میں کمی کے لیے شجرکاری بہت ضروری ہے اور میں چاہتا ہوں کہ شجرکاری مہم میں تمام پاکستانی حصہ لیں اور اگر ایک ایک پاکستانی بھی ایک درخت لگا دے تو بہت بڑا انقلاب آ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کے لیے ہمیں ایک بہتر پاکستان چھوڑ کر جانا ہے۔ ہمارے 10 ارب درختوں کے ٹارگٹ کو دنیا نے سراہا ہے۔ گلوبل وارمنگ سے بچنے کے لیے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں کسی نے درخت لگانے پر توجہ نہیں دی۔ ہمارے شہروں میں کوئی جگہ خالی نہ ہو ہر خالی جگہ پودے لگا دیے جائیں۔ انگریزوں نے بھی یہاں جنگل بنائے تھے حالانکہ وہ باہر سے آئے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ برسات کی پلانٹیشن مہم لانچ کر رہے ہیں اور خیبر پختونخوا کی طرح اب پورے پاکستان میں 10 ارب درخت لگائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…