پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

چین، بارشوں کا ایک ہزار سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

datetime 22  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چین میں بارشوں کا ایک ہزار سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جب کہ بارشوں سے اب تک 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں گزشتہ تین روز کے دوران ہونے والی خطرناک بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے،

بارشوں سے گاڑیاں، گلیاں اور اسٹیشنز پانی میں ڈوب گئے ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق مطابق چینی خبر رساں ادارے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ژینگ ژو شہر کی میٹرو کو پانی میں ڈوبے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ متعدد مسافر بھی اس میں پھنسے ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ ایک کروڑ سے زائد آبادی والے ژینگ ژو شہر میں عوام ریسکیو اداروں کے منتظر ہیں۔چین میں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں اب تک 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 12 سب وے پسنجر بھی شامل ہیں جب کہ چینی صوبے ہینان میں بارشوں کا ایک ہزار سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔حکام کے مطابق ژینگ ژو شہر میں ہفتے سے منگل کے دوران 617.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو شہر میں بارش کی سالانہ اوسط 640 کے قریب ہے۔مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ بارشوں سے ایک ملین سے زائد لوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں جب کہ اب تک 7 افراد لاپتا ہیں۔بارشوں سے گلیاں، ہوٹلز اور بڑی تعداد میں عمارتوں میں بھی پانی داخل ہوچکے ہیں جب کہ اسٹیشنز ڈوب چکے ہیں جس کے نتیجے میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر بند ہے۔چینی محکمہ موسمیات کے حکام نے ہینان صوبے میں آئندہ تین روز میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔چینی صدر نے ژینگ ژو شہر میں ریسکیو کارروائیوں کے لیے 5700 فوجی تعینات کردیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…