جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بیٹی کی فحش ویڈیو وائرل ہو جانے پر ماں بیٹی دونوں نے خودکشی کر لی‎‎

datetime 18  جولائی  2021 |

نئی دہلی ، لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )بھارت میں سابقہ محبوب نے سوشل میڈیا پر لڑکی کی فحش ویڈیو شیئر کردی ، شادی شدہ زندگی متاثر ہونے اور بدنامی کے خوف سے لڑکی اور اس کی ماں نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جس میں فحش ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے کی

وجہ سے ایک ماں بیٹی نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے گلے میں پھندا لگا کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔مقامی پولیس تھانہ سے متصل ایک گائوں میں گھر کے باہر درخت سے لٹکی ہوئی 40 سالہ والدہ اور اس کی 22 سالہ بیٹی کی لاشیں ملیں۔ اس واقعے کے بارے میں پولیس نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ خودکشی کرنے والی لڑکی کی دسمبر میں شادی ہوئی تھی۔ تاہم ، اس لڑکی کا سابقہ دوست ، جس کا نام ستیام ہے وہ اس کو شادی کے بعد بھی ہراساں کرتا تھا۔ 22 مارچ کی رات میں ستیام نے لڑکی کو اپنی اور اس کی ایک فحش ویڈیو بھیجی ، پھر اس نے یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے پہلے لڑکی کے شوہر کو بھی بھیج دی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم لڑکی کو مستقل بلیک میل کررہا تھا اور کہتا تھا کہ وہ اس کے شوہر کو ان کے سابقہ تعلقات کے بارے میں سب کچھ بتادے گا۔ ملزم نے لڑکی کے ساتھ بدتمیزی بھی کی اور اسے فحش ویڈیو بنانے پر مجبور کیا۔ اس کے بعد ملزم نے ویڈیو کے ذریعے لڑکی کو بلیک میل کرنا شروع کردیا اور لڑکی کو زبردستی اپنے ساتھ رہنے پر بھی مجبور کررہا تھا۔ جب لڑکی نے اس کے ساتھ رہنے سے انکار کردیا تو اس نے ویڈیو کلپ اس کے شوہر کو بھیج دی۔پولیس نے مزید بتایا کہ اس ویڈیو کلپ کی وجہ سے اس لڑکی کے اپنے شوہر سے تعلقات متاثر ہوئے اور دو دن تک لڑکی اور اس کی والدہ گھر سے باہر نہیں نکلیں اور دو دن کے بعد ان کی لاشیں ملیں۔ ملزم ستیام پر جرم ثابت ہوگیا ہے اور وہ اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے۔دوسری جانب امریکا کی خاتون تاجر جینیفر آرکیوری نے دعویٰ کیا ہے کہ 2012 سے 2016 کے درمیان برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات قائم تھے۔امریکا کی معروف بزنس وومن جینیفر آرکیوری نے برطانوی اخبار سنڈے مرمر کو انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی محبت میں مبتلا تھیں اور جب بورس لندن کے میئر تھے تب 2012 سے 2016 کے درمیان جنسی تعلق بھی رہا۔جینیفر نے کہا وہ بورس جانسن سے بے انتہا محبت کرتی تھیں تاہم برطانوی وزیراعظم نے ہمارے تعلق کو کبھی ظاہر نہیں ہونے دیا بلکہ وہ اتنے بزدل تھے کہ کبھی بھی تجارتی دورں کے دوران میرے ساتھ کسی صف میں بھی کھڑے نہیں ہوتے تھے۔امریکی خاتون نے مزید کہا کہ بورس جانسن کے ساتھ ‘رومانوی تعلق’ 2012 سے 2016 تک محیط رہا تاہم برطانوی وزیراعظم کی بزدلی کے باعث مزید نہ چل سکا۔ برطانوی وزیراعظم کی جانب سے اس بیان پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…