جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

شادی کی پہلی رات سینئر اداکارہ ہیما مالینی نے برباد کردی

datetime 18  جولائی  2021 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ اْن کی شادی کی پہلی رات سینئر اداکارہ ہیما مالینی نے برباد کردی تھی۔ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ معروف اداکارہ ہیما مالینی نے اْن کی اور گوری خان کی شادی کی پہلی رات برباد کردی تھی

اور اس بات کو وہ دونوں اپنی آخری سانس تک یاد رکھیں گے۔اداکار نے بتایا کہ جن دنوں اْن کی شادی گوری کے ساتھ ہوئی، اْن کی فلم ’دل ا7شنا ہے‘ کی شوٹنگ چل رہی تھی جس کی ہدایت کار ہیما جی تھیں (یہاْن کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم تھی)۔ شاہ رخ خان نے بتایا کہ شادی کی پہلی رات ہیما جی نے انہیں فون کیا اورفوراً فلم کے سیٹ پرآنے کو کہا۔اْس وقت شاہ رخ خان نے گوری کو اکیلے گھر پر چھوڑنا مناسب نہیں سمجھا اور اْنہیں بھی اپنے ساتھ سیٹ پر لے گئے، انہوں نے سوچا کہ وہ اس طرح اپنی شادی کی پہلی رات کو یادگار بھی بنا سکتے ہیں لیکن جب وہ دونوں فلم کے سیٹ پرپہنچے تو ہیما مالینی وہاں موجود نہیں تھیں۔بہت دیر اْن کا انتظار کرنے کے بعد شاہ رخ خان نے گوری کو میک اپ روم میں بیٹھا کرشوٹنگ شروع کردی اْس وقت رات کے 11 بج رہے تھے، شوٹنگ رات 2 بجے تک جاری رہی لیکن ہیما جی نہیں آئیں۔شوٹنگ ختم کرکے جب میں میک اپ روم میں واپس آیا تو گوری کرسی پر سورہی تھی۔گوری نے ساڑھی اور بھاری جیولری پہن رکھی تھی ، اس کے علاوہ میک اپ روم میں مچھر بھی گوری کے منہ پر کاٹ رہے تھے، اہلیہ کو اس حال میں دیکھ کرشاہ رخ خان کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ جب ہماری شادی ہوئی تو گوری کے کئی رشتے دار خوش نہیں تھے، وہ پرانے خیالات کے لوگ تھے لیکن پھر بھی میں اْن کا اور اْن کی سوچ کا احترام کرتا ہوں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…