ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے دوہری ٹیکس کٹوتی شروع کردی

datetime 17  جولائی  2021 |

سجاول(آن لائن، این این آئی)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے دوہرے ٹیکس کٹوتی شروع کردی ہے، ملک بھرکے سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے تمام ٹیکسز اور کٹوتیوں کے بعد ان کی تنخواہ ان کے بنک اکاؤنٹ میں منتقل کی جاتی ہے، اس ٹیکس ادا شدہ رقم پر موجودہ حکومت میں اب بینکوں میں دوبارہ ٹیکس کٹوتی کی جارہی ہے،

سرکاری ملازمین کا کہناہے کہ تنخواہ سے دیگرکٹوتیوں کے علاوہ دولٹ ٹیکس بھی کاٹ کرباقی رقم بنک اکاؤنٹ میں شفٹ کی جاتی ہے، تاہم بنکوں سے رقم نکلوانے پر ان کی دوبارہ سے دولت ٹیکس کٹوتی کی جارہی ہے،اپنے اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے پر پچاس ہزار پر چارسو روپے ودھولڈنگ ٹیکس کٹوتی کی جارہی ہے،جبکہ ایک لاکھ پر مزید کٹوتی کی جاتی ہے، اس بات کا انکشاف سرکاری ملازمین کی جانب سے اے ٹی ایم پر اسٹیمنٹ چیک کرنے سے ہوا، سرکاری ملازمین کا کہناہے کہ ٹیکس کٹوتی کرکے ان کی تنخواہ بنک میں آتی ہے جہاں سے رقم نکلوانے پر دوبارہ ٹیکس کٹوتی کی جاتی ہے، جو کہ اس حکومت میں شروع کی گئی ہے اس سے قبل بنک میں یہ کٹوتی نہیں ہوتی تھی، اس طرح وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے بغیراطلاع کے ڈبل ٹیکس کاٹ رہی ہے،اور ملک بھرکے سرکاری ملازمین اس ڈبل کٹوتی کا شکارہورہے ہیں۔دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی نے ملازمین کو دس فیصد الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جبکہ ملازمین نے دس فیصد اضافہ مسترد کردیاہے۔ پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے ملازمین کو الاؤنس دینے کااعلان کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں یونیورسٹی کی جانب سے دس فیصد الاؤنس دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، دوسری جانب ملازمین نے د س فیصد اضافے کو مسترد کردیا ہے،

ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ دس فیصد کی بجائے الاؤنس میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کے ساتھ پھر ہاتھ کرگئی، حکومت نے ملازمین کو 25 فیصد سپیشل الاؤنس اور 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس سے محروم کردیا، عید سے قبل پینشن، تنخواہیں 16 جولائی تک اداکرنے کا حکم دیاگیا مگر نوٹی فکیشن تاخیر سے جاری ہونے کے

باعث جولائی کی تنخواہ اور پینشن میں اضافہ نہ ہو سکا،ملازمین کی تنخواہوں میں اور پنشن کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیاگیا تھا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس کا نوٹی فکیشن تاخیر سے جاری کیاگیا جس کے باعث تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ نہیں ہوسکا،سرکاری ملازمین جولائی کی تنخواہیں اور پنشن بغیر اضافے کے وصول کریں گے،25 فیصد سپیشل الاؤنس کا نوٹی فکیشن حکومتی نااہلی کے بغیر باعث جاری نہیں ہوسکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…