جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

دہشت کی علامت سمجھا جانے والا لادی گینگ کا سرغنہ ”خدا بخش لادی“ مقابلے میں ہلاک

datetime 17  جولائی  2021 |

ڈیرہ غازی خان (این این آئی)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی میں علاقے میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے لادی گینگ کے سرغنہ مارا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بدنام زمانہ ریاستی قانون کو چیلنج کرنے والے لادی گینگ کے خلاف اس وقت آپریشن کے احکامات جاری کئے

جب اس گینگ کے سرغنہ خدا بخش عرف خدی اس کے ساتھیوں نور محمد،رمضان عرف رمزی نے ایک دیہاتی کو یرغمال بنا کر اس کے ہاتھ پاؤں کاٹے،قتل کیا اور اس انسانیت سوز واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کر دی،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت اس آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے جدید وسائل مہیا کئے گئے،پولیس کی طرف سے اس آپریشن کی ریجنل کمانڈ ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کر رہے تھے جنہوں نے 24/7اپنا فوکس اس گینگ کے خلاف آپریشن پر رکھا،آر پی او فیصل رانا نہ صرف آپریشن میں حصہ لینے پولیس افسران اور اہلکاروں کو پروفیشنل ہدایات دیتے بلکہ اکثر اوقات آن گراؤنڈ اس آپریشن میں حصہ لے یوالوں کے ساتھ کھڑے ہوتے، جس کی وجہ سے لادی گینگ کا ایک ماسٹر مائنڈنور محمد پولیس مقابلے میں ساتھیوں کیبفائرنگ سے ہلاک جبکہ دوسرا ماسٹر مائنڈ رمضان عرف رمزی گرفتار ہو گیا جس پر وزیر اعلی پنجاب کے سامنے شہریوں نے آر پی او فیصل رانا کو لادی گینگ کے خلاف،،مجاہد،،ڈی آئی جی کامیاب دیا، گزشتہ روز پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر لادی گینگ کے خلاف سرچ آپریشن کر رہے تھے کہ تھانہ کوٹ مبارک کے قریب لادی گینگ کے سرغنہ نے اپنے کارندوں سمیت پولیس پر اپنی کمیں گاہ سے فائرنگ کر دی، جس پر پولیس مقابلہ شروع ہوا

جس میں لادی گینگ گ کا۔سرغنہ خدا بخش خدی اپنے ساتھی سمیت ہلاک ہو گیا جس کی شناخت اسماعیل عرف بلال کے نام سے ہوئی،آر پی او فیصل رانا نے بتایا کہ لادی گینگ کا ہلاک۔ہونے والا سرغنہ خدا بخش خدی ایک سفاک درندہ تھا جو انسانوں کی عزت و آبرو سے کھیلنا اپنا،،مشغلہ،،سمجھتے ہوئے ریاستی قانون کا چیلنج کرتا

تھا،اس مجرم کے خلاف دہشت گردی ایکٹ۔ قتل۔اقدام قتل،ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کے کم ازکم 3 درجن سے زائد مقدمات درج تھے۔آر پی او کا کہنا تھا کہ جب اس کا ساتھی نور محمد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک اور رمضان عرف رمزی گرفتار ہوا تو خدا بخش خدی نے ریاستی قانون کو چیلنج کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قانون

شکنیوں پر مبنی پوسٹیں شیئر کرنا شروع کر دیں،آر پی او کے مطابق خدی کاہلاک ہونے والا اسماعیل عرف بلال نامہ ساتھی بھی خطرناک درندہ تھا،انہوں نے کہا کہ خداکا لکھ لاکھ شکر کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے زمینی حقائق کے مطابق آپریشن کے جو احکامات دئیے تھے آئی جی

پنجاب انعام۔غنی کی ہدایات اور کمانڈ میں اس پر نتیجہ خیز عمل ہوا،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ حکمت عملی سے لاقانونیت کی بدترین داستان رقم۔کرنے والا انسان نما درندہ اپنے انجام کو پہنچا،انہوں نے کہا کہ جس طرح موت یقینی ہے اسی طرح یہ بات بھی یقینی ہے کہ جیت ہمیشہ قانون کی ہوتی ہے،ریاستی قانون

سے بڑھ کر نہ تو کوئی بالادست ہے اور نہ ہی طاقتور،انہوں نے کہا کہ پولیس لادی گینگ کے تمام بچے کھچے کارندوں کا قانون کے دائرہ میں تعاقب کرتی رہے گی۔ادھر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے لادی گینگ کے سرغنہ کو ہلاک

کردیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں آپریشن کے دوران ملزم نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کی تو اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ مارا گیا ملزم خدا بخش لادی کئی افراد کے قتل میں ملوث تھا جبکہ ہلاک ملزم سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…