بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سینٹ میں 147 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سینٹ میں مالی سال 2021کے دوران 147 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشا ف ہوا ہے ،کورونا وائرس کی وباکے باوجود بھی معاشی صورتحال بہتر ہے ، سی پیک کے 9 خصوصی اقتصادی زونز میں سے 4 اقتصادی زونز پر کافی پیش رفت ہوئی ہے۔جمعہ کو سینٹ کااجلاس چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا

جس میں وقفہ سوالات کے دور ان وزیر مملکت علی محمد خان نے بتایا کہ مالی سال 2021کے دوران ڈائریکٹوریٹ جنرل )انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن آئی آر( نے 846 خفیہ رپورٹس تیار کیں جن میں تقریبا 147 ارب روپے کی ٹیکس چوری کی نشاندہی ہوئی ہے،یہ رپورٹس آئی آر ایس کے فیلڈ فارمیشنز کو بھیجی گئیں ہیں، یہ معاملات تفتیش/آڈٹ/ مقدمات اور ٹیکس سرچارج وصولیوں کے مختلف مراحل پر ہیں، اب تک فیلڈ فارمیشنز کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں مجموعی طور پر موصول شدہ رپورٹس 846، مکمل شدہ مقدمات 228، زیر کارروائی مقدمات 618، لاگو ٹیکس 9084.78ملین روپے، وصول شدہ ٹیکس 569.51 ملین روپے، امتناعی ٹیکس /سٹیٹیوٹری پیریڈ 8515.27 ریکارڈ کیا گیا۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے بتایا کہ آبادی کے مختلف گروہوں کیلئے اشیا کی تقسیم کا پیمانہ (کنزمیشن کوئنٹیلز)غریب اور امیر کے درمیان فرق کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایچ آی ای ایس 1963سے ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ سروے ہے،یہ سروے سماجی اقتصادی اشاریوں پر اعدادو شمار اکٹھا کرتا ہے، خاص طور پر گھریلو آمدن اور اخراجات کا، اخراجات کے اعداد و شمر کو ملک میں غربت کے تناسب شمار کرنے کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کوئنٹیلز کو اخراجات کی بنیاد پر تیارکیا جاتا ہے جو تقابلی طورپر آمدن سے زیادہ مستند ہے۔

کنزمیشن کوئنیٹلز آبادی کو اس کی بہبود کے مطابق علیحدہ کرتا ہے، سب سے غریب گھرانے پہلے کوئنٹیلز میں اکٹھے ہوئے ہیں جن کے زیادہ اخراجات ہوتے ہیں ان کو دوسرے کوئنٹیلز میں آتے ہیں اوراسی طرح پانچ کوئنٹیلز آبادی کی 20 فیصد غربت ترین سے 20 فیصد امیر ترین میں درجہ بندی کرتے ہیں۔ کوئنٹیلز کا بنیادی مقصد

سماجی اور اقتصادی اشاریے کے لئے لوگوں کی بہبود کے لحاظ سے بدلتے ہیں، کا تجزیہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران سمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا، لوگوں کی صحت کے ساتھ ساتھ ان کے کاروبار کا بھی تحفظ کیا گیا، کورونا کے باوجود معاشی صورتحال مثبت ہے۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے بتایا کہ تعاون

برائے صنعتی ترقی کے تحت 9 خصوصی اقتصادی زونز کی نشاندہی کی گئی ہے، سی پیک کے 9 خصوصی اقتصادی زونز میں سے 4 اقتصادی زونز پر کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان خصوصی اقتصادی زونز کے لئے گیس اور بجلی کی فراہمی کے لئے 16 ارب روپے کی لاگت سے پی سی ون منظور کیا ہے۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے بتایا کہ پاکستان ادارہ برائے شماریات نے لوگوں کی بہبود

پر کووڈ۔ 19 کے سماجی و اقتصادی اثرات کے تعین کے لئے خصوصی سروے کیا ہے، سروے سے معلوم ہوتا ہے کہ 27.31 ملین ورکرز )پاکستان کی کل ملازمت پیشہ افرادی قوت کا 49 فیصد( وبا سے بری طرح متاثر ہوا ہے، 37 فیصد ورکرز کی ملازمت چلی گئی یا وہ کام نہیں ڈھونڈ سکے جبکہ 12 فیصد ورکرز کی آمدن میں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت ڈیڑھ کروڑ افراد میں 12 ہزار روپے فی کس تقسیم کئے گئے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…