پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اگر جولائی میں دھند نہ چھائی تو آزاد کشمیر میں الیکشن ن لیگ جیتے گی، مریم نواز

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برنالہ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر جولائی کے مہینے میں دھند نہ چھائی تو آزاد کشمیر میں الیکشن (ن)لیگ جیتے گی،مسلم لیگ (ن)اب وہ پرانی جماعت نہیں رہی، اگرالیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو عمران خان کابہت بڑا نقصان ہوگا، جب کشمیرکامقدمہ ہارکرآئیں گے توکیاکشمیری آپ کا استقبال ہارسے کریں گے؟۔

جمعہ کو آزاد کشمیر کے علاقے برنالہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن اب وہ پرانی جماعت نہیں رہی، اگرالیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو عمران خان کابہت بڑا نقصان ہوگا۔مریم نواز نے کہا کہ اگر جولائی کے مہینے میں دھند نہ چھائی تو الیکشن ن لیگ جیتے گی،مخالفین کے سارے جلسے ملا کر بھی ن لیگ کے ایک جلسے کا مقابلہ نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے الیکشن میں 2 سیٹیں لینے والو! یادرکھو الیکشن چوری کیا تو عوام نہیں چھوڑیں گے۔نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ نواز شریف پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے،سازش کے ذریعے عوام کی کرسی سے ہٹایا لیکن نواز شریف آج بھی عوام کی عدالت میں جیت گیا ہے، نواز شریف کو ہرانے کیلئے آپ الیکشن چوری کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 73سال میں کبھی پیٹرول کی قیمت 118روپے نہیں ہوئی، یوٹیلیٹی اسٹورزپرگھی کی قیمت 170سے بڑھ کر260 روپے ہوگئی ہے، عمران خان کی نالائقی اورکرپشن کی وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دور میں لوڈشیڈنگ ختم کردی تھی، کشمیریوں نے وفاقی وزیرکاانڈوں سے استقبال کیا، جب کشمیرکامقدمہ ہارکرآئیں گے توکیاکشمیری آپ کا استقبال ہارسے کریں گے؟۔مریم نواز نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ ایسے شخص کے حق میں نہیں دیا جاسکتا جس کی اپنی پہچان کوئی نہ ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…