وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے کو کورونا ہو گیا‎

12  جولائی  2021

لندن، برسلز(آئی این پی، این این آئی)وزیراعظم عمران خان کا بیٹاکورونا وائرس سے متاثر ہو گیا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں وزیراعظم کی سابق اہلیہ جمائما گولڈسمتھ نے بتایا کہ میرے بیٹے کو کورونا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہ آج اکیلے بیٹھ کر یوروکپ کا فائنل دیکھے گا،انہوں نے اپیل کی کہ فٹبال کے ایسے مداحوں کو

دعاؤں میں یاد رکھیں جو کورونا سے متاثر ہیں۔دوسری جانب یورپین یونین میں 70 فیصد کے قریب بالغ آبادی کے لیے ویکسین فراہم کی جا چکی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپین کمیشن کے ذرائع کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار میں بتایاگیاکہ یونین میں 10 جولائی تک یورپین یونین اور یورپین اکنامک ایریا کے 30 ممالک میں 474 ملین خوراکیں فراہم کی گئیں۔اس میں سے 391 ملین خوراکیں لگ چکی ہیں، جس کے بعد تمام یورپین بلاک کی 44.1 فیصد بالغ آبادی کی ویکسنیشن مکمل ہوگئی ہے جبکہ باقی افراد کو ابھی سنگل ویکسین لگی ہے۔ان اعداد و شمار کی بنیاد یورپین سینٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول کا وہ اسپیشل ٹریکنگ میکنزم ہے جو اس نے ویکسین کی تقسیم کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے اس سال فروری میں شروع کیا تھا۔دوسری جانب یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے اس حوالے سے بتایا کہ کمیشن نے ای یو کے ممبر ممالک کو کافی ویکسین فراہم کی ہے تاکہ وہ اس ماہ کے اختتام تک اپنی 70

فیصد آبادی کو اس عالمی وبا سے بچائو کے لیے مکمل ویکسنیشن کر سکیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ عالمی وبا کوویڈ19ابھی ختم نہیں ہوئی، ہم مزید خوراکیں فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ صرف ممبر ریاستوں کو اپنے ہاں ویکسنیشن کے لیے کوششوں میں اضافہ کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہی وہ واحد طریقہ ہے جس کے ذریعے ہم اپنے لوگوں کو کورونا اور اس کے مزید ویرئینٹ سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…