جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بننے والی پالیسیاں ملک کی معیشت کی خرابی کی بڑی وجہ قرار

datetime 11  جولائی  2021 |

اسلام آباد (آن لائن ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ معاشی نظام کو درست کر نے کے لئے فکس ٹیکس سکیم لانا ہو گی،سیلز ٹیکس کو سنگل ڈیجٹ،ٹرن اوور ٹیکس کو حقیقت پسندانہ اور ودہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ کرنا ہوگا تاکہ اداروں کی بلیک میلنگ اور چیرہ دستیوں سے بچتے ہوئے ریاست کے

خزانے کے اندر چھوٹی تجارت اپنا ٹیکس جمع کروائے،کوئی تاجر چھوٹا بڑا نہیں ہوتا تجارت چھوٹی بڑی ہوتی ہے سب تاجر متحد ہوجائیں اور ایک پلیٹ فارم سے مشترکہ لائحہ عمل کے ساتھ چلیں تو حکمران آپ کی بات سنیں گے، انھوں نے کہا آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بننے والی پالیسیاں ملک کی معیشت کی خرابی کی بڑی وجہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف پی سی سی آئی تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محمد کاشف چوہدری نے کہا سب حکومتیں کہتی ہیں تاجر معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں مگر سب اسی کو نقصان پہچانتے ہیں،پاکستان کا نظام تاجر چلاتے ہیں جو اپنے سرمائے کے ساتھ اس ملک میں روزگار کے موقع پیدا کرتے ہوئے لاقانونیت اور بدامنی کا خاتمہ کرتے ہیں لیکن ریاست کا نظام چلانے والا تاجر کبھی ٹرن اوور ٹیکس کی بات کرتا ہے ،کبھی ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کی اپیل کرتا ہے ،کبھی سیلز ٹیکس سنگل ڈیجٹ میں لانے کا مطالبہ کرتا ہے ،کبھی امپورٹ پالیسیوں کو درست کر نے کی بات اور کبھی ٹیکس فارم کو آسان کر نے کا مطالبہ کرتا ہے۔ انھوں نے کہا آخر کیا وجہ ملک کے اس نظام کو درست نہیں کیا جاتا ملک کا معاشی نظام تب تک درست نہیں ہو سکتا جب تک اس ملک کی پالیسیاں اس ملک میں رہنے والے نہیں بنائیں گے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…