منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آزاد کشمیر انتخابات بلاول کی عدم موجودگی میںکسے میدان میں اتارا جائے گا؟پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 10  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پیپلزپارٹی نے چییئرمین بلاول بھٹوزرداری کے دورہ امریکہ کے پیش نظر آصفہ بھٹو کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ، آصفہ بھٹو آزاد کشمیرمیں پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے چییئرمین بلاول بھٹو کی عدم موجودگی میں آصفہ بھٹو کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، پی پی ذرائع نے بتایاکہ بلاول کی عدم موجودگی میں آصفہ بھٹوآزادکشمیرکادورہ کریں گی۔ذرائع پیپلزپارٹی نے بتایاکہ آصفہ بھٹو آزاد کشمیرمیں پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گی او آزادکشمیرمیں جلسوں،ریلیوں سے خطاب کریں گی۔خیال رہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ہفتہ کی دوپہرکراچی سے امریکاروانہ ہوگئے ہیں وہ ایک ہفتہ امریکہ میں قیام کریں گے۔دورے کے دوران بلاول بھٹو امریکہ میں اہم رہنمائوں سے ملاقات کریں گے اور ایک کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ پہلے ہی امریکہ میں موجود ہیں، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مراد علی شاہ بھی بلاول بھٹو کے ساتھ مل کر مختلف سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، ذرائع نے بتایاکہ مراد علی شاہ امریکہ میں مختلف عالمی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…