بلاول بھٹو کے باغ میں چوری

10  جولائی  2021

لاڑکانہ(این این آئی)نامعلوم چور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے باغات سے سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ 13 برس سے سندھ میں بر سر اقتدار

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی چوروں کے شر سے محفوظ نہیں، پارٹی کے گڑھ اور بھٹو زخاندان کے آبائی قصبے نوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کے ملکیتی باغات سے چوری ہوگئی ۔چور بھٹو ہاؤس نوڈیرو سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر گاؤں پھلپوٹا کے قریب واقع بلاول بھٹو زرداری کے امرود کے باغ سے سولر پلیٹ، انورٹر اور دیگر سامان کے علاوہ گندم، کھاد اور زرعی ادویات بھی چوری کرکے لے گئے۔ بھٹو اسٹیٹ کے منیجر اللہ ڈنو بھٹو نے کیٹی ممتاز پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی، جس پر پولیس نے کھوجی کتوں کی مدد سے پیروں کے نشانات تعاقب کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…