ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

روس کا مسافر طیارہ لاپتہ ہو گیا

datetime 6  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی )روس کے فار ایسٹرن جزیرہ نما کمچٹکا میں ایک مسافر طیارے کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ طیارے میں دو درجن سے زائد افراد سوار ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی ٹرانسپورٹ پراسیکیوٹر آفس کی ترجمان ویلینٹیا گلیزووا نے

خبر رساں ایجنسی بتایا کہ اے این 26 طیارہ کمچٹکا کے مرکزی شہر پیٹروپولوسک کامچسکی سے پالانا جا رہا تھا جب وہ غائب ہو گیا اور شیڈول کے مطابق لینڈنگ نہ کر سکا۔انہوں نے بتایا کہ جہاز میں 29 افراد سوار ہیں جن میں سے 23 مسافر اور چھ عملے کے ارکان ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مسافر طیارے کی تلاش اور امدادی کوششیں جاری ہیں، اس وقت اتنا معلوم ہے کہ طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا اور اس نے لینڈ نہیں کیا۔روسی ذرائع ابلاغ نے مقامی عہدیداران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ طیارے میں 28 افراد سوار ہیں جن میں چھ عملے کے ارکان اور ایک یا دو بچے شامل ہیں۔مسافر طیارے کے ساتھ کیا ہوا ہوگا اس حوالے سے متضاد رپورٹس سامنے آ رہی ہیں، روس کی خبر ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوا ہے جبکہ ایک دوسرے ذرائع نے انٹرفیکس کو بتایا ہے کہ طیارہ پالانا کے قصبے کے قریب کوئلے کی کان کے نزدیک چلا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق مسافر طیارے کی تلاش کے لیے کم از کم دو ہیلی کاپٹرز کو لانچ کیا گیا ہے جبکہ امدادی کارکنوں کو بھی تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔روس جو ایک زمانے میں طیاروں کے حادثات کے لیے بدنام رہا ہے، نے اپنے فضائی ٹریفک کے حفاظتی ریکارڈ کو حالیہ سالوں میں بہتر کیا ہے تاہم طیاروں کی خراب حالت اور حفاظت کے معیار میں لاپرواہی کا مسئلہ تاحال اپنی جگہ ہے اور حالیہ سالوں میں روس کو کئی جان لیوا فضائی حادثات کا سامنا رہا ہے۔آخری بار بڑا فضائی حادثہ مئی 2019 میں پیش آیا تھا جب سخوئی سپر جیٹ نے ماسکو ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کے بعد آگ پکڑ لی تھی، اس حادثے میں 41 افراد ہلاک ہوئے تھے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…