جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

حکومت نے 6 قسم کے موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی

datetime 5  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)موبائل فون مزید مہنگے ہوگئے، حکومت نے 6 قسم کے موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی۔ 30 تا 100 ڈالر کے موبائل فون پر 300 روپے۔ 350تا 500 ڈالر کے فی سیٹ موبائل فون پر 15000 روپے ڈیوٹی لگا دی گئی۔حکومت کی جانب سے

کسٹم کوڈ کے تحت 30 ڈالر تک کے موبائل فون پر 300 روپے فی سیٹ ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق 30 تا100 ڈالر کے موبائل فون پر 3 ہزار روپے، 100 تا 200 ڈالر کے موبائل فون پر 7500 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔دستاویز کے مطابق 200 تا 350 ڈالر کے موبائل فون پر 11000 روپے ۔ 350 تا 500 ڈالر کے فی سیٹ موبائل فون پر 15000 روپے ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ اسکے عللاوہ 500 ڈالر سے زائد فی سیٹ پر 22000 روپے ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔ دوسری جانب سی این جی مافیا نے سی این جی کی قیمت میں 17 فی کلو کا اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں پیرکو 15 روز کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے ہیں اور ٹرانسپورٹرز جوق در جوق اسٹیشنز کی جانب رواں دواں ہیں تاہم 15 روز بعد ملنے والی سی این جی 17 روپے مہنگی کردی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سی این جی مافیا نے سی این جی کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے، اور 123 روپے فی کلو میں ملنے والی سی این جی اب 140 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، اور اس اضافے سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھنے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آل پاکستان سی این جی ڈیلرزایسوسی ایشن نے قیمت نہ بڑھانے کی یقین دھانی کرائی تھی، اور اسی وجہ سے قیمت بڑھانے کے بجائے کاروباربندکرنے کوترجیح دینے کی بات کی گئی تھی، تاہم سی این جی ڈیلرزنے ٹیکس اورڈیوٹی کا سارا بوجھ شہریوں پرڈال دیا ہے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…