جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کے لئے ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں شاہنواز دھانی نے بڑے بڑے خواب دیکھ لئے

datetime 30  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )ملتان سلطان کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے اپنے خواب کے بارے میں بتادیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں شاہنواز دھانی نے کہا کہ سینئر پلیئرز کے ساتھ کھیلنے کے دوران بہت کچھ سیکھا، میرا بھی خواب ہے کہ پاکستان کے لیے ورلڈ کپ کھیلوں۔شاہنواز دھانی نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے جس طرح میرا استقبال کیا وہ میرے لیے قابل فخر ہے۔فاسٹ بولر نے کہا کہ

بچپن سے کرکٹ کھیلتا رہا ہوں، میرے والدین نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔دوسری جانب شاہنواز دھانی پی ایس ایل 2021ء کے بہترین بولر اور بہترین ابھرتے ہوئے کھلاڑی بننے کے بعد ہوائوں میں اڑ رہے ہیں ۔ لاڑکانہ کے فاسٹ بولر نے اپنی شاندار کامیابیوں کو اپنے والدین کے لئے وقف کردیا۔شاہنواز دھانی نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلوں اور ورلڈ کپ جتواؤں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے کیریئر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئےشاہنواز نے بتایا ہےکہ ان کا تعلق لاڑکانہ کے ایک گاؤں سےہے جہاں بہت محدود وسائل ہیں تاہم اس کے باوجود انہیں کرکٹ کا جنون تھا اور اسی جذبے کی وجہ سے پرفارم کیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 میں ٹیم ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے پی ایس ایل میں کامیابی پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں بین الاقوامی پلیئرز کے ساتھ کھیلنے میں بہت سیکھنے کو ملتا ہے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر رہے۔ دوسری جانب پاکستان سْپر لیگ کی فاتح ٹیم ملتان سلطانز کے ابھرتے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا آبائی شہر لاڑکانہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کہا کہ بہترین پرفارمنس پر کا شکر ادا کرتا ہوں۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ نوجوان محنت کریں تو اپنے صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں بالروں کی فہرست میں شاہنواز دھانی 20 وکٹوں کے ساتھسرفہرست اور وہاب ریاض 18 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹر شاہنواز ڈاہانی کو بہترین کارکردگی پر مبارکبادپیش کی ہے ۔اتوارکو بلاول ہائوس سے جاری بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ شاہنواز ڈاہانی نے بہترین کارکردگی کے ذریعے تمام پاکستانیوں کی دلوں کو شاد کیا، لاڑکانہ کے باسیوں کے سر بلند کردیئے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ کے نوجوان بھی بڑے حوصلے اور صلاحیتوں کے مالک ہیں، بس انہیں مواقع دینے کی ضرورت ہے۔کھیل صحتمند معاشرے کے لیئے ناگزیر ہے، کھلاڑیوں کی ستائش اور انہیں سہولیات دینے کی ضرورت ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دعاگو ہوں، اللہ تعالی شاہنواز ڈاہانی سمیت تمام پاکستانی کھلاڑیوں کو ہمیشہ کامیابیاں و کامرانیاں عطا فرمائے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…