پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

غزہ کے محصور شہری کی بیٹی کے علاج کے لئے وزیراعظم پاکستان سے مدد کی اپیل

datetime 30  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ (این این آئی)غزہ میں محصور ایک فلسطینی شہری نے بیمار بیٹی کے علاج کے لیے وزیراعظم عمران خان سے مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔گذشتہ 14 سال سے محصور فلسطین کے علاقے غزہ کے رہائشی یوسف حسن کی 15 سالہ بیٹی وَلاء یوسف ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا ہے۔اس بیماری میں ہڈیوں کی نشونما بے تربیب ہونے لگتی

ہے جس کے باعث مریض چلنے پھرنے حتیٰ کہ اٹھنے بیٹھنے کے بھی قابل نہیں رہتا۔ولاء یوسف کی خالہ نے ٹوئٹر پر یوسف حسن کا خط اور باپ بیٹی کی تصاویر شیئر کی ہیں، خط میں یوسف حسن نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ وَلا ء کے علاج میں مدد فراہم کریں تاکہ ان کی بیٹی دیگر بچوں کی طرح نارمل زندگی گزارسکے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کمیونسٹ پارٹی چین (سی پی سی) کے قیام کی صدسالہ تقریبات کے موقع پر چین کے صدر اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پنگ کو مبارک کے پیغام میں کہاہے کہ چین کی آزادی اور اس کا عروج کمیونسٹ پارٹی کی جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ سی پی سی کا قیام ایک تاریخ سازموقع تھا جس کے دنیا کی تاریخ پر گہرے اثرات مرتب ہوئے۔ سی پی سی اور اس کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے اجاگر کیا کہ چین کی آزادی اور اس کا عروج کمیونسٹ پارٹی کی جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے چین کے عوام کی فلاح وبہبود خاص طورپر سماجی ومعاشی انقلاب برپا کرنے اور عوام کو غربت کے چنگل سے نجات دلانے میں ’سی۔پی۔سی‘ کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ

صدر شی جن پنگ کی دانشمند اور ہمہ جہت قیادت میں چینی قوم کا ’عظیم تجدیدنو‘ کی طرف سفر جاری رہے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان چین دوستی کو پروان چڑھانے میں کمیونسٹ پارٹی چائنا کے کردار کو بھی سراہا۔ 2021 میں دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کے 70 سال مکمل ہونے کے موقع کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کی خواہش کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان دوستی ہمیشہ کی طرح مزید پھلتی پھولتی رہے گی۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…