جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

اب آپ کار میں بھی ہوائی جہاز کا مزہ لے سکیں گے، اڑنے والی گاڑی کی دو ہوائی اڈوں کے درمیان کامیاب آزمائشی پرواز

datetime 30  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

براٹساویلا(این این آئی)اڑنے والی گاڑی یا فلائنگ کار کے ایک آزمائشی ماڈل نے سلواکیا کے شہروں نیترا اور براٹساویلاو کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے درمیان ایک گھنٹہ 35 منٹ کی پرواز کامیابی سے مکمل کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کار اور ہوائی جہاز کی ٹیکنالوجی کے ملاپ سے تیار کردہ ایئر کار کے اس ماڈل میں بی ایم ڈبلیو کا انجن نصب ہے

جبکہ اس میں کسی عام پٹرول پمپ کا ایندھن ڈالا جاتا ہے۔اس کے موجد پروفیسر سٹیفن کلین نے دعوی کیا کہ یہ کار ایک ہزار کلومیٹر اور 8200 فٹ کی بلندی پر اڑ سکتی ہے اور اس نے ہوا میں اب تک 40 گھنٹے گزارے ہیں۔اسے کار کی خصوصیات سے ہوائی جہاز کی خصوصیات حاصل کرنے میں صرف دو منٹ 15 سیکنڈ لگتے ہیں۔ایئر کار کے پر اس کے دروازوں کے پاس فولڈ ہوتے ہیں اور اس صورت میں یہ کسی عام گاڑی کی طرح ہوتی ہے۔پروفیسر کلین نے خود یہ کار رن وے پر چلائی اور پھر اسے اڑا کر لے گئے۔ اسے وہاں مدعو کیے گئے رپورٹرز نے بھی دیکھا۔ انھوں نے اس تجربے کو نارمل اور بہت خوبصورت قرار دیا۔ ہوا میں اس گاڑی نے 170 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر لی تھی۔اس میں دو لوگ بیٹھ سکتے ہیں اور کل وزن کی حد 200 کلو گرام ہے۔مگر ڈرون ٹیکسی کے آزمائشی ماڈل کے برعکس، یہ ایئر کار سیدھا اوپر کی طرف اڑان نہیں بھر سکتی کیونکہ اسے اڑان بھرنے کے لیے رن وے کی ضرورت ہوتی ہے۔ایئر کار کو بنانے والی کمپنی کلین ویژن نے کہا کہ اس آزمائشی ماڈل کو بنانے میں دو سال لگے اور اس پر ’20 لاکھ یورو سے کم خرچ آیا ہے۔کلین ویژن کے معاون اور سرمایہ کار اینٹن ریجک کہتے ہیں کہ اگر یہ کمپنی عالمی فضائی سفر کا تھوڑا سا بھی حصہ لے لیتی ہے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ صرف امریکہ میں ایئر کرافٹ کے قریب 40 ہزار آرڈرز ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…