اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24
گھنٹوں کے دوران خیبر پختو نخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے اضلاع دیر، سوات اور چترال میں گرج چمک کے ساتھ چند ایک مقامات پربارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدی دگرم اور خشک رہے گا ،بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر میں موسم خشک رہنے جبکہ بعض ایک مقاما ت پرمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔