اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

ملکی و غیر ملکی قرض میں روزبروز اضافہ، رواں مالی سال حکومت کے 12 ارب 13 کروڑ پچاس لاکھ کا غیر ملکی قرضہ لینے کا انکشاف

datetime 26  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومت نے رواں مالی سال کے11 ماہ کے دوران 12ارب 13کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کے غیر ملکی قر ضہ حاصل کیا ہے۔ ملکی و غیر ملکی قرض میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے مگر عوام کو ریلیف کہیں نظر نہیں آتا ہے۔ گردشی قرضہ تاریخ

کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ عوام سوال پوچھتے ہیں کہ کیا یہ ہے وہ تبدیلی جس کا خواب قوم کو دکھایا گیا تھا ؟ ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 27میں سے 26اہداف مکمل کرنے کے باوجود پاکستان کو فٹیف کی گرے لسٹ میں رکھنا تعصبانہ طرز عمل ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ دنیا کو منافقانہ رویہ ترک کرتے ہوئے پاکستانیوں کی قربانیوں کا اعتراف کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد سے اب تک 75ہزار سے زائد پاکستانی نام نہاد امریکی جنگ میں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملکی معیشت کے ڈیڑ ھ سو ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ امریکہ کے ڈو مور مطالبے پر پاکستان کی ماضی کی حکومتوں نے غیر ملکی آقائوں کو خوش کرنے کے لیے سب کچھ دائو پر لگایا ۔ مگر اس کے باوجود امریکہ آج بھی نا خوش ہے۔ محمدجاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اول دن سے ہی مطالبہ کرتی چلی آرہی ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے امریکی ڈو مور کے مطالبے پر، جرأتمندانہ موقف اختیار کیا جائے ۔ پاکستانی قوم امریکی کی بے وفائیوں سے بخوبی واقف ہے۔ آج اور نہ ہی مستقبل میں ،اس پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا ۔ پاکستان کو چین ، ترکی ،ایران اور ملائیشیا کے ساتھ مل کر ایک نئے اتحاد کی بنانے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…