اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

ہوٹلز اور ریستوران کے اندر بیٹھ کر کھانا کھانے کی اجازت دیدی گئی

datetime 26  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہوٹلز اور ریستوران کے اندر بیٹھ کر کھانا کھانے پرعائد پابندی یکم جولائی سے ختم کردی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے یکم جولائی سے ہوٹلز اور ریستوران میں ان ڈور بیٹھ کر کھانے سے پابندی اٹھا لی ہے۔ اس

سے قبل این سی او سی نے ریستوران کے باہر بیٹھ کر کھانے کی پابندی بھی ختم کی تھی جبکہ پارکس، سوئمنگ پولز اور واٹر پارکس پر عائد پابندی بھی اٹھا لی گئی تھی۔ اسی طرح آؤٹ ڈور شادیوں میں بھی 150 مہمانوں کی شرکت کی اجازت دے دی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق آل کراچی ریستوران ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے اسلام آباد میں ڈائرکٹر جنرل این سی او سی میجر جنرل آصف محمود گورایہ سے ملاقات میں ریستوران پر عائد پابندی ختم کرنے کی درخواست کی تھی جس پر ڈائرکٹر جنرل این سی او سی میجر جنرل آصف محمود گورایہ نے وفد کو یقین دلایا کہ پابندی یکم جولائی سے اٹھا لی جائے گی۔ دوسری جانب پنجاب ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے لاہور چیپٹر کے صدر خواجہ خاور رشید نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملاوٹ، جعلسازی کرنے اور خوراک کے نام پر غلاظت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن کرے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملاوٹ، جعلسازی کرنے اور خوراک کے نام پر علاظت فروخت کرنے والوں کی وجہ سے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، انتہائی قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں لہذا یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ خواجہ خاور رشید نے کہا کہ دودھ کے نام پر زہریلا کیمیکل، مصالحوں اور چائے کی پتی کے نام پر برادہ اور چنے کا چھلکا فروخت کیا

جارہا ہے، لوگوں کو مردہ مرغیوں اور جانوروں کا گوشت کھلایاجارہا ہے، جب تک ان کے خلاف انتہائی سخت کریک ڈاؤ ن نہیں ہوگا اور عبرتناک سزائیں نہیں ملیں گی تب تک لوگوں کے جان و مال کو تحفظ دینا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی مانیٹرنگ کا نظام بہت سخت کرے،

فاسٹ فوڈ فروخت کرنے والی دکانوں پر گہری نظر رکھے کیونکہ مردہ مرغیوں اور گائے بھینسوں کا گوشت زیادہ تر یہیں سپلائی کرنے کی اطلاعات آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دودھ کے نام پر زہریلا کیمیکل فروخت کرکے بچوں کو ہولناک بیماریوں میں مبتلا کیا جارہا ہے اور یہ لوگ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…