ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

وینا ملک نے عمران خان پر تنقید کرنے والوں کو جاہل قرار دے دیا

datetime 25  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ اور میزبان وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کے عورتوں پر ہونے والے زیادتی کے واقعات کو ان کے لباس سے جوڑنے کے بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے بالکل درست کہا ہے اور دْنیا کی حقیقت یہی ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں وینا ملک نے کہا کہ ’مجھے حیرت ہے!

ان جاہلوں پر جو عمران خان کے اْس بیان پر تنقید کر رہے ہیں جو کہ بالکل درست ہے۔وینا ملک نے کہا کہ ’ان سب کو اس بات کو سمجھنے کے لیے شاید پہلے انگریزی سیکھنی چاہیے۔اداکارہ نے کہا کہ ’یہ ایک دْنیاوی حقیقت ہے اور اس کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ’اگر عورت بہت کم کپڑے پہنے گی تو اس کا اثر مردوں پر پڑے گا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا خواتین پر زیادتی سے متعلق کہنا تھا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہو گا۔اس سوال پر کہ کیا واقعی خواتین کے لباس کا چنائو اْن پرزیادتی کی وجہ ہے؟ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس معاشرے میں رہتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار انور اقبال کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد اْن کے اہلخانہ نے مداحوں سے دْعاؤں کی اپیل کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار انور اقبال کو شدید علالت کی وجہ سے کراچی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں اْن کا علاج جاری ہے۔انور اقبال کے اہلخانہ کے مطابق اداکار طویل عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں اور اب اْن کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے۔اہلخانہ نے مداحوں سے اداکار کی جلد صحتیابی کے لیے دْعاؤں کی اپیل بھی کی۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر انور اقبال کی ایک تصویر بھی زیرِ گردش ہے جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر موجود ہیں اور کافی کمزور نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ انور اقبال کا شمار پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ماضی کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، اْنہوں نے اْردو اور سندھی زبان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھائے۔ڈرامہ سیریل ’شمع‘ کی وجہ سے انور اقبال کو خوب شہرت اور کامیابی ملی۔انور اقبال ناصرف ایک اداکار ہیں بلکہ وہ ماضی میں ایک نجی اسکول کے استاد بھی رہ چکے ہیں۔اداکار کو اْن کی فنی خدمات کی بناء پر لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل اور فنکاروں کی جانب سے خراجِ تحسین بھی کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…