بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

انٹر بینک میں ڈالر روز بھی مزید سستا ہو گیا

datetime 25  جون‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 157.60روپے سے کم ہو کر157.55روپے اور قیمت فروخت157.70روپے سے

کم ہو کر157.65روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر10پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید157.60روپے بڑھ کر157.80روپے اور قیمت فروخت158روپے سے بڑھ کر158.10روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 186.80روپے اور قیمت فروخت188.80روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ1.30روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218.80روپے سے گھٹ کر217.50روپے اور قیمت فروخت220.80روپے سے گھٹ کر219.50روپے پر آ گئی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کا اختتام مندی پر ہوا،کے ایس ای 100انڈیکس میں 162پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمائے کے حجم میں 41ارب روپے سے زائد کی کمی رہی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھاو کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس162پوائنٹس کمی سے 32563پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کے سرمائے میں 41ارب78کرو ڑ روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سرمائے کا حجم83کھرب16ارب روپے کی سطح پر آن پہنچا،جمعہ کے روز مارکیٹ میں کاروباری حجم76کروڑ حصص پر مشتمل رہا جبکہ جمعرات کے روز 63کروڑ سے زائد حصص کا کاروبار ہوا تھا،کاروباری سرگرمیوں کے اعتبار سے ٹیلی کام،پٹرولیم،بینکنگ،انشورنس اور انرجی سیکٹر میں تیزی دیکھی گئی،کے ایس ای30انڈیکس184پوائنٹس کمی سے 19113 اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 162پوائنٹس کمی سے 32563پوائنٹس پر بند ہوا،پاک سروسز اور نیسلے پاکستا ن کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 58.14اور55روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد پاک سروسز کے حصص کی قیمت900اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 5815روپے رہی جبکہ سفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت37.50روپے کمی سے 872.50اور ایبٹ لیبارٹریز کے حصص کی قیمت 27.56روپے کمی سے 752.44روپے رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…