ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

بھارتی حکام نے افغان طالبان سے دوحہ میں خفیہ ملاقات کی،ترک میڈیا کا دعویٰ

datetime 24  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، تہران (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکام نے افغان طالبان سے دوحہ میں خفیہ ملاقات کی ہے تاکہ افغانستان میں اپنے مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کی کوشش کی جاسکے۔ ترک میڈیا کے مطابق افغان طالبان اور بھارتی حکام کی

براہ راست خفیہ ملاقات اسی ماہ ہوئی ہے جس کی تصدیق قطر کے خصوصی مندوب ماجد القحطانی نے کی ہے۔ ترک میڈیا کا کہناہے کہ بھارت کے وزیرخارجہ جے شنکر نے 9 اور 15 جون کو دوحہ کا دورہ کیا تھا۔اس معاملے پر مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے سوال کیا کہ اگر مودی سرکار طالبان سے بات کرسکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں؟انہوں نے کہا کہ مودی سرکار اگر طالبان سے بات کررہی تو مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے پاکستان سے بات کرنی چاہیے اور خطے میں امن لانا چاہیے۔دوسری جانب ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں کشیدگی میں فوری کمی کی جائے،میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کی ۔ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کی تشویش ناک صورتِ حال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں قانون کا احترام کیا جائے اور اس ضمن میں جامع مذاکرات کیئے جائیں۔ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ تباہ کن امریکی پالیسیوں کے خطیمیں اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا خطہ امریکا کے غیر ذمے دارانہ سلوک کے نتائج بھگت رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…