ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

حجاج کرام کیلئے دینی معلومات پرمشتمل ہزاروں کتب کی آن لائن سہولت

datetime 23  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور، دعوت ورہنمائی نے رواں سال حج کے موقع پرحجاج کرام کو ایک نئی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سہولت کے تحت حجاج کرام کو دینی معلومات کے لیے آن لائن اسلامی لائبریری کے ذریعے 3 ہزار کتب تک

مفت رسائی دی جائے گی۔ حجاج کرام ان آن لائن ان کتابوں کی ورق گردانی کر سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت مذہبی امورنے بتایاکہ حکومت نے اس بار حجاج کرام کو بار کوڈ سروس فراہم کرے گی جس کے ذریعے وہ اپنی زبان میں دینی معلومات پر مشتمل تین ہزار کتب کی برائوزنگ کر سکیں گے۔وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری طباعت واشاعت عبدالعزیز الحمدان نے بتایا کہ حکومت اس بار حجاج کرام کو ایک نئی سروس فراہم کر رہی ہے۔ یہ سہولت مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کا حصہ اور مملکت کی طرف سے حجاج کرام کو دینی معلومات کی وافر فراہمی کی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ، لائبریری کے آن لائن پورٹل اور جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی ڈے، مدینہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز، طائف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے، حرم نبوی، مسجد قبا، میقات اور دیگر مقامات پر 30 بڑی اسکرینز پر بھی 45 زبانوں میں دینی معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…